نئی دہلی: دہلی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے عفریت کے پر مزید پھیل جانے سے پیر کے روز ملک گیر پیمانے پر کورونا وائرس کے نئے معاملات نے گزشتہ سال کے سبھی ریکارڈ توڑ دیے۔ گزشتہ48 گھنٹے کے دوران ملک میں 200540(96982 + 103558 )نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
ہندوستان اب امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک بن گیا ہے جہاں پیر کے روز کورونا کے ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ لیکن یہ تعداد منگل کے روز کچھ کم رہی اور 96982نئے کیسز سامنے آئے۔ اس دوران 478 پیر کے روز478اور منگل کے روز446اموات ہوئیں جس سے اس مرض سے فوت ہوجانے والوں کی تعداد 1لاکھ66ہزار 446ہو گئی ۔ ملک میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران 50ہزار143کورونا مریض شفایاب ہو گئے اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
اس سے پہلے ملک گیر پیمانے پر کورونا کے سب سے زیادہ معاملات 17 ستمبر کو آئے تھے۔ اس وقت ایک دن میں کورونا کے 98795 معاملات درج کئے گئے تھے۔ دہلی میں بھی حالات بگڑتے دیکھ کر دہلی کی اروند کیجری وال حکومت نے فوری طور پر رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ نائٹ کرفیو آج(منگل) رات دس تا صبح5بجے 30اپریل تک جاری رہے گا ۔
موصول اطلاع کے مطابق دہلی میں یومیہ اوسطاً4ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں گذشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 3548نئے معاملے سامنے آئے۔ ساتھ ہی اس دوران 2936افراد رو بصحت ہو کر واپس گھر چلے گئے۔دہلی میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 6لاکھ79ہزار962ہو گئی۔جن میں اب تک 11096افراد انتقال کر گئے۔جبکہ فعال کیسز کی تعداد 14589ہے۔
