ماؤنٹ مون گانووئی: ہندوستان نے فاسٹ بولر جسپریت بومرا کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری میچ میں 7رنز سے شکست دے کر پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سریز میں 5-0سے کلین سوئپ کر کے ایک نئی تاریخ مرتب کی۔

ہندوستان نے اس وائٹ واش کارنامہ کی بدولت نیوزی لینڈ کو اسی کی سرزمین پر اتنے بڑے فرق سے سریز ہرانے والی پہلی ٹیم ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا۔164ہدف کے تعاقب میں پچھلے میچوں کی طرح فتح کے کافی قریب پہنچنے کے باوجود نیوزی لینڈ میچ نہ جیت سکا اور مقررہ 20اووروں میں9وکٹ کے نقصان پر156 رنز ہی بنا سکا۔نیوزی لینڈ کو محض17رنز پر چوٹی کے تین بلے بازوں کے آو¿ٹ ہوجانے سے چوتھے اوور میں ہی شکست نظر آنے لگی تھی لیکن سیفرٹ اور روز ٹیلر نے چوتھے میچ کی طرح اس میچ میں بھی ہندوستانی بولروں سے زبردست مزاحمت کی اور چوتھے وکٹ کے لیے 99رنز کی پارٹنر شپ کر کے اسکور116تک پہنچایا ہی تھا کہ سیفرٹ نونیت سینی کی گیند پر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں مڈ وکٹ پر سنجویمسن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔

اانہوں نے 30بالوں پر 5چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ50رنز بنائے۔ور یہیںسے نیوزی لینڈ کی اننگز ایک بار پھر لڑکھڑانا شروع ہو گئی ۔لیکن ٹیلر نے جدو جہد جاری رکھی اور ساتھی بلے بازوں کی تیزی سے آمد و رفت کے باوجود اوسان خطا نہ ہونے دیے اور اسکور 18ویں اوور تک 133پر پہنچا دیا۔ لیکن یہاں پہنچ کر وہ بھی ہمت ہار گئے اوروہ بھی سینی کی للچانے والی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میںوکٹ کیپر لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔انہوں نے 47گیندوں پر 5چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے53رنز بنائے۔ڈبل فیگر میں پہنچنے والے دیگربلے باز وں میں ایش سوڈھی اور منرو تھے ۔سوڈھی نے 10گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے16اورمنرو نے 6گیندوں پر15رنز بنائے۔

انہوں نے دو چوکے اور یک چھکا لگا یا۔بو،را نے تین وکٹ لیے جبکہ سینی اور شردل ٹھاکر کو دو دو اور واشنگٹن سندر کو ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نگراں کپتان روہت شرما کی 41گیندوں پر تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے60رنز کی مدد سے مقررہ20اووروں میں3وکٹ پر163رنز بنائے۔راہل نے 33گیندں پر 45اور شریاس ایر نے 31بالوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے33رنز بنائے۔وراٹ کوہلی کو آرام دیے جانے کے باعث روہت نے اور پھر روہت کے بھی زخمی ہوجانے کے بعد راہل نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔ بومرا کو مین آف دی میچ اور لوکیش راہل کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *