بنگلور: مسٹر سکسر ا فتتاحی بلے باز روہت شرما کے نصف درجن چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری ،کپتان وراٹ کوہلی کی 91گیندوں پر 8چوکوں کے ساتھ89رنز کی عمدہ اننگز اور روہت شرما کے ساتھ دوسرے وکٹ لیے137رنز کی اور پھر سریش ایر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 71رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 7وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 2-1سے جیت لی۔47.3اووروں میں 3وکٹ پر 289رنز میںروہت شرما نے 128گیندں پر119رنز بنائے اور 8چوکے اور 6چھکے لگائے۔

لوکیش راہل نے27گیندوں پر 2چوکوں کی مدد سے 19رنز بنائے۔جبکہ سریش ایر 44رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔آسٹریلیاکی طرف سے ہیزل ووڈ ،آشٹن آگر اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔روہت شرما کو مین آف دی میچ اور وراٹ کوہلی کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔شکھر دھون فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوجانے کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے لیکن کسی تسلیم شدہ بلے باز نے دھون کی کمی کا محسوس نہ ہونے دی۔

اور میچ جتوا کر ہی چین لیا۔سرزمین ہند پر ٹیم انڈیا کی یہ200ویں جیت تھی۔اس سے قبل اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری ، مارنوس لبو شاگنے کی عمدہ ہاف سنچری اور ان دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کی رفاقت میں بنے127رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 9وکٹ کے نقصان 286رنز بنائے۔ٹا سجیت کر پہلے بازی کرنے کا فیصلہ اگرچہ اس وقت غلط محسوس ہوا جب پہلے پاور پلے میں ہی محمد شامی 18رنز مجموعے پر خطرناک بلے باز ڈیوڈ وارنر کو اور48کے مجموعی اسکور پرجڈیجہ ،ایر اور محمد شامی کی مشترکہ کوششں نے کپتان آرون فنچ کو آو¿ٹ کر کے ہندوستانی خیمے میں خوش کی لہر دوڑا دی۔

لیکن اسمتھ اور لبوس چاگنے کسی طرح ٹیم کو پریشانیوں سے نکالنے کی کوششں میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے لیکن ابھی اسکور176تک ہی پہنچاتھا کہ جڈیجہ کی گیند پر کپتان وراٹ کوہلی نے لبوس چاگنے کا بہترین انداز میںکیچ لپک کر آسٹریلیا کو ایسا زبردست جھٹکا دیا کہ ایک وقت جو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ آسٹریلیا بہت آسانی سے300ہندسہ پار کرلے گا مشکل نظر آنے لگا۔لبوس چاگنے نے 64گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے54رنز بنائے۔

پانچویں وکٹ لیے اسمتھ اور وکٹ کیپرایلکس کیری کے درمیان 58رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کی ایک قابل دفاع اسکور کی جانب پیش رفت جاری رکھی۔

لیکن 231رنز مجموعے پر کلدیپ یادو نے کیری کو سریز ایر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کراکے اس پارٹنر شپ کو خطر ناک رخ اختیار کرنے سے روک دیا۔273کے مجموعی اسکور پر اسمتھ بھی جب محمد شامی کی گیند پر ایر کے ہاتھوں لپک لیے گئے تو 300ہندسہ پار کرنے کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ اسمتھ نے 132گیندوں پر 14چوکوں اور ایک چھلے کی مدد سے131رنز بنائے۔جبکہ کیری نے 36بالوںپر چھ چوکوں کی مدد سے 35رنز ننائے۔محمد شامی چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ جڈیجہ نے دو اور نونیت سینی اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *