نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر بدھ کو یہاں راج پتھ پرآزادی ہند کی75ویں سالگرہ ’آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کے ایک جزو کے طور پر یوم جمہوریہ پریڈ2022 کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا۔ پریڈ کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جنگی یادگار پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد حسب روایت قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کی کمانڈ دوسری نسل کے فوجی افسر، پریڈ کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا نے سنبھال رہے تھے۔ دہلی ریجن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک کاکر پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔ اس بار کی پریڈ میں یہ خاص طور پر دیکھنے کو ملا کہ آزادی کے بعد کس طرح ہندوستانی فوج کی وردی اور رائفلیں بہتر سے ہوتی گئیں۔
پریڈ میں ہندوستانی فج کے تین دستے اسی وردی کو زیب تن اور انہی ر رائفلوں کو لٹکائے تھے جو دسیوں سال سے زیرا ستعمال ہیں جبکہ ای دستہ نیا جنگی لباس زیب تن کیے تھا اور جدید ٹریور رائفلیں اٹھائے تھا۔پریڈ کا آغاز ہندوستانی فوج کے گھڑ سوار فوجیوں پر مشتمل 61ویں کیولری رجمنٹ سے ہوا۔
واضح ہو حالیہ دور میں ہندوستان کا گھڑ سوار فوجی یونٹ دنیا کا واحد فعال گھڑ سوار دستہ ہے۔اس دستے کی قیادت میجر مرتییونجے سنگھ چوہان کر رہے تھے۔پریڈ کے دوران ہندوستانی فوج کا ٹینک سینچورین نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔ تقریب کے دوران جن دیگر ٹینکوں کی نمائش کی گئی ان میں PT-76 ٹینک، 75/24 پیک ہوئتزر اور او ٹی -62 ٹوپاز بکتر بند پرسنل کیریئر شامل تھے جنہوں نے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔