نئی دہلی:(اے یوایس)ہندوستان میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل 30 ہزار نئے کیس یومیہ ریکارڈ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار 163 نئے معاملات کی خبر ہے۔ ملک میں گزشتہ دس دنوں سے مسلسل روزانہ 50 ہزار سے کم کیسز درج ہورہے ہیں جبکہ یہ آبادی کے درمیان کووڈ کے مناسب طرز عمل کو اپنانے کی علامت ہے۔
یہ بڑی اہمیت کا حامل ہے جب یوروپ اور امریکہ کے متعدد ممالک میں مسلسل روزانہ کورونا کی بڑی تعداد ہے۔ روزانہ صحتیابی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار 163 نئے کیسوں کے مقابلے 40 ہزار 791 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
حکومت ملک گیر سطح پر ٹیسٹنگ کی اعلی سطح کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔ٹیسٹوں کی آج کل تعداد 12,65,42,907 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیس لوڈ 4,53,401 ہے۔ مجموعی کیسوں کا 5.11 فیصدہے۔صحتیابی کی مکمل تعداد 82,90,370 ہے۔
اس کے ساتھ صحتیابی کی شرح 93.42 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 72.87فیصد صحتیابی کے معاملات کی خبر ہے۔
کیرالہ میں صحتیابی کی سب سے بڑی تعداد 6,567 ہے جہاں ان کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ مغربی بنگال میں یومیہ چار ہزار 376 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ دہلی میں 3 ہزار 560 افراد کے صحتیاب ہونے کی خبر ہے۔
