کابل: افغانستان کے جنوب مشرق کے شہر خوست اور ا کے مضافای دیہات میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے پر دنیا بھر میں غم و رنج کی فضا ہے۔ ۔اور ہر جانب سے ہمدردی و امداد کا اظہار و اعلان کیا جا رہا ہے۔ہندوستان ، پاکستان،برطانیہ اور ازبکستان سمیت دنیا کے کم و بیش تمام ممالک نے اس پر سخت اظہار رنج کیا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز آنے والے اس تباہ کن زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس نازک اور تکلیف دہ دور میں اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑا ہے اور جلد از جلد ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مودی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ
آج افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی خبر پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ ہندوستان ان کے مشکل وقت میں افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام ممکنہ آفات سے متعلق امدادی سامان جلد سے جلد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان کے سفیر متعین ہندوستان فرید ماموندزے نے ہندوستان کی طرف سے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔
ماموندزے نے ٹویٹر کے توسط سے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندوستان کی جانب سے اظہار یکجہتی اور امداد بہم پہنچانے کے جذبہ کی ان کا ملک قد کرتا ہے اور اظہار تشکر کرتا ہے۔انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ افغانستان میں انسانی صورتحال پہلے ہی بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی تھی – اور حالیہ زلزلے جیسی قدرتی آفت کے رونما ہونے سے بہت سے افغانوں کے لیے زندگی ناقابل برداشت ہو گئی ہے ۔ کیتھولکس رہنما پوپ فرانسس، ناروے کے وزیر خارجہ اینکن ہاٹفیلڈ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ متعلقہ پاکستانی حکام افغانستان میں زلزلہ زدگان کو راحت بہم پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ میں افغانستان میں آنے والے زلزلے سے بہت غمزدہ ہوں، جس میں بے معصوم لوگ مارے گئے۔ متعلقہ حکام ان ہنگامی حالات میں افغانستان کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پوپ فرانسسس نے امید ظاہر کی ہے کہ سب مل کر افغانوں کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے نے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔۔مجھے امید ہے کہ ہم سب افغانستان کے پیارے لوگوں کے دکھوں میں مدد کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ کے بعض اداروں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ یہ ادارے متاثرین کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہیں۔افغانستان میں یونیسیف کے پریس آفیسر سیم مورٹ نے ٹوئیٹ کیاکہ پہلے ہی بہت سی مشکلات سے دوچار افغانستان میں ایک تباہ کن زلزلے نے سینکڑوں جانیں لے لی ہیں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کے کھونے پر غمزدہ ہیں۔ یونیسیف ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے۔
