نئی دہلی: گذشتہ دو سال سے ون ڈے انٹرنیشنلز کرکٹ میں ہندوستان کی زبردست کامیابی کے پس پشت کارفرما اسباب میں سے ایک اس کے ٹاپ آرڈر کے ذریعہ رنز کا انبار لگادینا ہے۔روہت شرما، شکھر دھون اور کپتان وراٹ کوہلی آسمانی وردی والے دستے کے لیے بیش قیمت اورزبردست منفعت بخش اثاثہ بنے ہوئے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف تو یہ دستہ کمال کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ 2013سے آسٹریلیا کے خلاف بنائے گئے مجوعی رنز کا58فیصد اسکور روہت، دھون اور کوہلی نے بنایا ہے۔
ون ڈے میچز میں ہندوستان کے افتتاحی بلے بزوں کی جوڑی ایک اور کارنامہ انجام دینے کی راہ پر ہیں اگر وہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی سریز میں ایک اور سنچری پارٹنر شپ کر لیں تو وہ ویسٹ انڈیز کے اپنے دور کی خطرناک افتتاحی بلے بازوں گورڈن گرینج اورڈیسمنڈ ہینز پر مشتل سلامی جوڑی کے درمیان پہل وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ کا وہ ریکارڈ توڑ دیں گے جو اس جوڑی نے ہندوستان کے خلاف 6 بار انجام دیا ہے۔
کیونکہ اس وقت روہت شرما اور شکھر دھون کی افتتاحی جوڑی بھی آسٹریلیا کے خلاف 22میچوں میں 6 بارسنچری پارٹنر سپ کا کارنامہ انجام دے چکی ہے اور 14جنوری سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سریز میں اگر روہت /دھون جوڑی ایک اور سنچری پارٹنر شپ کر لیتی ہے تو اس کے23میچز میں یہ ساتویں سنچری پارٹنر شپ ہوگی۔ اور بہت ممکن ہے کہ اس پارٹنر شپ کے ساتھ ہی ہندوستان کے خلاف 22اننگز میں گرینج اور ہینز کے ذریعہ بنائے گئے1407رنز کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے۔
کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف22اننگز میں ہی روہت،دھون کی جوڑی1273رنز بنا چکی ہے۔ ان جوڑیوں کے علاوہ مختلف وکٹوں کے لیے مہندر سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ کی جوڑی پاکستان کے خلاف 14میچوں میں 5سنچری پارٹنر شپ کے ساتھ813رنز بنا چکی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کے تلک رتنے دلشان اور کما انسگا کارا 17میچز میں923رنز کے ساتھ5سنچری پارٹنر کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ سنچریوں کےساتھ سوربھ گنگولی اور سچن ٹنڈولکر پر مشتمل سلامی جوڑی بھی 21اننگز میں 1215رنز بنا چکی ہے۔ہندوستان کے خلف سری لنکا کے مہلا جے وردھنے او کمارا سنگا کارا نے 30اننگز میں 1248رنز کے لیے پانچ بار سنچری پارٹنر شپ کر چکے ہیں۔