India warns countries against joining 'illegal' China-Pakistan Economic Corridorتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان ہندوستان کے خلاف زہر افشانی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔ اوراب وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے حوالے سے ہندوستان کے بیان سے خوفزدہ ہو کر ایک بار پھر تلخ بیان پر اتر آیا ہے۔ پاکستان نے منگل کو سی پی ای سی پر ہندوستان کے موقف کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ اربوں ڈالر کی راہداری پر حملہ کرنے کی کوششیں نئی دہلی کے عدم تحفظ کے احساس اور بالادستی کے ایجنڈے کے مقصد کی عکاسی کرتی ہیں۔

ہندوستان نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) سے ہو کر گزر رہے اربوں ڈالر کی اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں دیگر ممالک کو جوڑنے کے لئے منگل کے روز چین اور پاکستان کی مذمت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے تحت ایسی سرگرمیاں “فطری طور پر غیر قانونی، غیر منصفانہ اور ناقابل قبول” ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہندوستان کے تبصرے کو “بے بنیاد اور گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے اسے سی پی ای سی پر سیاست کرنے کی کوشش قرار دیا۔ وزارت نے کہا، “سی پی ای سی پر حملہ کرنے کی کوشش بھارت کے عدم تحفظ کے احساس کے ساتھ ساتھ ایک بالادستی کے ایجنڈے کو نشانہ بنانے کی عکاسی کرتی ہے جس نے کئی دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں سماجی و اقتصادی ترقی کو روک رکھا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سی پی ای سی ایک تبدیلی کا منصوبہ ہے اور خطے کے لیے استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا مرکز ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *