India will have no place for corruption, casteism & communalism, says PM Modiتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی(اے یو ایس ) وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا، ہماری قومی زندگی میں کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ دنیا کا جی ڈی پی مرکوز نظریہ اب انسانوں پر مرکوز نظریہ میں تبدیل ہو رہا ہے۔

ہندوستان اس عمل میں تیزی لانے کا کام کر رہا ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وشواس’، یہ عالمی فلاح و بہبود کے لیے بھی ایک رہنما اصول ہو سکتا ہے۔ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں پانچ مقام چھلانگ لگانے کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مستقبل قریب میں ہندوستان دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہوگا۔ آج ہندوستانیوں کے پاس ترقی کی بنیاد رکھنے کا ایک بڑا موقع ہے جسے اگلے ایک ہزار سال تک یاد رکھا جائے گا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک ہندوستان کو ایک ارب بھوکے پیٹ والے ملک کے طور پر دیکھا جاتا تھا، اب یہ ایک ارب قابل ذہنوں اور دو ارب ہنر مند ہاتھ والا ملک ہے۔کشمیر اور اروناچل پردیش میں جی-20 اجلاسوں کے انعقاد پر پاکستان اور چین کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ہر حصے میں اجلاس منعقد کرنا ‘فطری’ ہے۔

پی ایم مودی نے کہا ”دنیا نے جی-20 میں ہمارے الفاظ اور وڑن کو صرف خیالات کے طور پر نہیں بلکہ مستقبل کے روڈ میپ کے طور پر دیکھا ہے۔“خلاف جنگ میں ایک نئی جہت متعارف کرائی ہے۔ سائبر خطرات بہت زیادہ ہیں۔ سائبر دہشت گردی، آن لائن بنیاد پرستی، منی لانڈرنگ اس خطرے کی صرف ایک جھلک ہے۔ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کو انجام دینے کے لیے ‘ڈارک نیٹ’، ‘میٹاورس’ اور ‘کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز’ کا استعمال کر رہے ہیں۔ مجرمانہ مقاصد کے لیے آئی سی ٹی کے استعمال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع بین الاقوامی معاہدے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *