نئی دہلی:شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سے وابستہ اہلکاروں کے مطابق ہندوستان اس سال اپنے یہاں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کرے گا۔
تاہم اس کا فیصلہ کہ اس سال کے اواخر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم خان شرکت کریں گے یا نہیں پاکستان کرے گا۔
پروٹوکول اور کنونشن کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کو دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔اب یہ پاکستان پر منحصر ہوگا کہ اس اجلاس میں اس کے وزیر اعظم شرکت کریں گے یا کوئی اور ان کی نمائندگی کے لیے بھجا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ اجلاس ہونے میں ابھی طویل عرصہ ہے۔
ایس سی او کے سکریٹری جنرل ولادمیر نوروف نے نئی دہلی یںایک پروگرام کے دوران کہا کہ ہندوستان ایس سی او اجلاس کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔
اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ ایسی بھی مثلیں ہیںکہ ایس سی او سربراہان مملکت و حکومت کے اجلاسوں میں وزراءخارجہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
نوروف نے، جو اپنے چار روزہ دورے ہند پر اتوار کونئی دہلی پہنچے تھے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے تبادلہ خیال کیا۔
فوری طور پر یہ نہیںمعلوم ہو سکا کہ ان دونوں کے درمیان گفتگو میں پاکستان کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا یا نہیں۔