India will not accept changes to LAC, status quo has to be restored, says CDS Rawatتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: چیف آف ڈیفنس ا سٹاف(سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے لداخ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے دندان شکن جواب ملنے پر چین کی تلملاہٹ اور اس کو جو سنگین نتائج بھگتنے پڑے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حقیقی کنٹرول لائن ( ایل اے سی ) پر کسی قسم کی تبدیلی منظور نہیں کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستانی فوج کو اپنے ہتھیار اور دیگر ضروریات کے لئے کسی ایک ملک پر منحصر نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوجی ضرورتوں کے لئے مسلسل بندشوں کے خطرے سے باہر نکلنا ہو گا۔

سی ڈی ایس نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس کالج کے زیر اہتمام منعقد ڈائمنڈ جوبلی ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان ایل اے سی پر کشیدگی برقرار ہے۔ ہندوستانی دستوں کی جوابی کارروائی کے پیش نظر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو لداخ میں اپنی گستاخی کے لئے غیر متوقع نتائج بھگتنا پڑے۔

ہماری پوزیشن پر کوئی سوال نہیں ہے۔ ہم ایل اے سی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی منظور نہیں کریں گے۔سابق فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بالاکوٹ اور سرجیکل اسٹرائک سے ہم نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے ۔ تین دہائیوں سے پاکستان کی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی جموں وکشمیر میں جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔

اب تیزی سے سوشل میڈیا پر ہندوستان مخالف بیان بازی شروع ہو رہی ہے اور ہندوستان کے اندر سماجی تفریق پیدا کرنے کے لئے جھوٹی فرقہ وارانہ کہانیاں گڑھی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *