Indian Army carries woman, her newborn on strature for 6km to home in knee-deep snowتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج نے ایک عورت کو نوزائیدہ بچے کے سمیت شدید برف باری کے باعث ایک اسپتال میں پھنس جانے کے بعد ہفتہ کے روز اپنے گھر پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

ہندوستانی فوج کے چنار کور نے ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے در د پورہ کے رہائشی فاروق خاصانہ کی بیوی اور نوزائیدہ کو گھٹنے گھٹنے جمی برف میں6 کلومیٹر چل کر اسے اس کی منزل تک پہنچایا۔ کنبے کے ایک ممبر نے بتایاکہ خاصانہ کی اہلیہ کے یہاں گذشتہ روز اسپتال میں ایک بچہ تولد ہوا۔

زچگی کے بعد نوزائیدہ کو لے کر واپسی کے لے جب میاں بیوی نے نکلنا چاہاتو شدید برف باری کی وجہ سے نہیں نکل سکے اور پھنس گئے۔

بخیر و عافیت گھر پہنچنے کے بعد اس جوڑے نے کہا کہ وہاں موجود فوج کی 28 آر آر بٹالین کو کو جیسے ہی ہمارے پھنس جانے کا علم ہو ا اس نے زچہ بچے کو اسٹریچر پر ڈال کر گھر تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ ہم ان کے بے حد ممنون و مشکور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *