سرینگر:ہندوستانی فوج کے ڈیگر ڈویژن نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاو¿ن علاقے کے لیڈیز پارک میں’کبوتروں کی پروازمقابلے‘کا انعقاد کیا۔ فوج کے ذریعہ یہ ایک قسم کا مقابلہ پہلی بار منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں 20 کے قریب شرکا نے حصہ لیا۔
ایک محو پرواز کبوتر امن کی علامت ہے اور کبوتر اڑانے کا مقابلہ وادی کشمیر میں ایک مشہور کھیل ہے۔ یہ ایونٹ دو مقابلوں پر مشتمل ہے۔ کبوتر کی دوڑ – کبوتر کی زیادہ سے زیادہ پرواز کے وقت پر مبنی فاتح،یعنی صحت مند کبوتر۔
عمدہ نسل۔ فوج کے ذریعہ یہ اقدام گاو¿ں کے کھیلوں ، کھیلوں کے فروغ اور مقامی لوگوں کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔ اس سے نوجوانوں کو اپنی دلچسپی کوبھرپور جذبے کے ساتھ آگے بڑھانے کی ترغیب ملے گی۔
شرکا اور مقامی رہائشیوں نے اس تقریب کے انعقاد پر ہندوستانی فوج کی تعریف کی۔ بارہمولہ میونسپل انتظامیہ نے بھی اس تقریب کے انعقاد میں ہندوستانی فوج کی مدد کی۔