Indian diaspora in China and Singapore celebrated India's 72 Republic dayتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین میںمقیم ہندوستانیوں نے منگل کو 72 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ چین میں ہندوستان کے سفیر وکرم مصری نے بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانے میں قومی پرچم لہرایا۔ چینی دارالحکومت میں کوویڈ- 19 کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ، اس بار تقریب میں صرف مشن کے اہلکار اور ان کے کنبہ کے افراد پہنچے۔

مصری نے صدر رام ناتھ کووند کا قوم سے خطاب پڑھا۔ انہوں نے ‘چینی آرٹس فاو¿نڈیشن’کے ذریعہ وندے ماترم کی بنائی گئی خصوصی دھن بھی جاری کی۔ بیجنگ اور بہت سے شہروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں مقامی حکومتوں نے عوامی کاموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اس موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ، ہماری دوستی سال بہ سال بڑھتی جارہی ہے۔ نیتن یاہو نے مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میرے قریبی دوست وزیر اعظم نریندر مودی! آپ کے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آپ کو اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد۔

پوتن نے صدر کووند اور وزیر اعظم مودی کو مبارکباد بھیجی اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکبادی بھیجی۔ پوتن نے ہندوستان میں روسی سفارت خانے کے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ براہ کرم یوم جمہوریہ پر دلی مبارکباد قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمارے ممالک کے درمیان موجودہ مراعات یافتہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بین الاقوامی استحکام اور سلامتی کے لئے روسی – ہندوستانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر شائع اپنے ویڈیو پیغام میں ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوصی موقع پر میں اپنے دوست وزیر اعظم مودی اور تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ کوویڈ- 19 کی وبا میں ، فرانس اور ہندوستان پہلے سے ہی یہ جنگ لڑ رہے ہیں ، اور اب اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ساتھ تیار ہیں۔ ہم ایک ساتھ لڑیں گے اور ہم ایک ساتھ جیتیں گے۔

اس بار کوویڈ- 19 وبا کی وجہ سے آسٹریلیا، سنگا پور اور کئی دیگر ممالک میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں میں منعقدہ تقریبات میں کثیر تعداد میں مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اور ثقافتی پروگراموں کو ڈیجیٹل طور پر دیکھا گیا۔ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر گیتش شرما نے کینبرا میں سفارت خانے کے اندر ترنگا لہرایا اور صدر کا پیغام پڑھا۔ وہیں ، سنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر پی کمارنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کی قیادت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے صدر رام ناتھ کووند کے پیغام کو فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے پڑھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *