اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل ایلچی ٹی ایس ترو مورتی نے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کا اصل منبع ہے۔
ترو مورتی نے مزید کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے اور اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں درج دہشت گردوں، جماعت الدعویٰ ، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت انفرادی و رتنظیمی سطح پر بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے والوں کی ایک بڑی تعداد کا ٹھکانہ پاکستان ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ ملک میں اس وقت 40ہزار دہشت گرد سرگرم ہیں۔ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام سے متعلق اقوام متحدہ کی انالائٹک سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی26ویں رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ترو مورتی نے کہا اس بات کی کھلی تصدیق ہو گئی ہے کہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مالی اعانت اور ان کی قیادت پاکستان سے ہی کی جاتی ہے۔1267کمیٹی کے مطابق،جو داعش، القاعدہ اور اس سے وابستہ تنظیموں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق وقتاً فوقتاً اپنی رپورٹ دیتی رہتی ہے ، پاکستان کے ملوث ہونے کے کئی براہ راست حوالے ہیں۔
انوں نے مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ معاملات کو عالمگیریت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔دو طرفہ معاملات کو بین الاقوامی بنانے کی پاکستان کی جانب سے کوشش کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔
