لندن: برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم ڈوری سوامی نے جمعرات کے روز لندن کے بکنگھم پیلس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ سفارتی اسناد پیش کرتے ہی ان کی برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر میعاد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ دورا سوامی ستمبر میں برطانیہ پر سب سے طویل مدت تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد دورا سوامی محل میں بادشاہ کے ذریعہ استقبال کیے جانے والے پہلے ہندوستانی ایلچی سفیر ہیں۔
روایت سے وابستہ اس تقریب میں ایک گھوڑا گاڑی شامل تھی، جو ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ سنگیتا کو ان کی سرکاری رہائش گاہ سے محل تک لے کر گئی۔ہندوستانی ہائی کمیشن واقع لندن سے ٹوئیٹ کے ذریعہ جری ایک بیان میں کہا گیا کہ بکنگھم پیلیس میں دورا سوامی نے شاہ چارلس کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں جس کے بعد شاہ نے ان کو استقبالیہ دیا۔ بکنگھم پیلیس سے جاری ٹوئیٹر بیان مں کہا گیا کہ شاہ چالرس سوئم نے آنے والے تمام ہائی کمشنروں اور سفرا کو بغور سنا۔