Indian mission in Pakistan on high alert after kidnapping of Afghan envoy's daughterتصویر سوشل میڈیا

کابل: پاکستان میں بین الاقوامی فوجداری مقدمات بڑھ رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر پہلے بس دھماکے میں چینی شہریوں کی موت اور اب افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا نے پاکستان کی امیج کو مزید داغدار کردیا ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا کرنے کے بعد ہندوستانی مشن کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں افغان سفارتکار نجیب اللہ کی بیٹی محترمہ سلسلہ کو اغوا کرنے کی کوشش کے بعد ہندوستانی مشن کے عملے اور ان کے کنبہ کے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اضافی سکیورٹی کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو باقاعدگی سے الرٹ جاری کر رہے ہیں۔ افغانستان کی وزارت خارجہ (ایم او ایف اے)کے ایک بیان کے مطابق ، سلسلہ کو 16 جولائی جمعہ کو کئی گھنٹوں تک ے اغوا کر رکھا گیاتھا۔ اس دوران انھیں نامعلوم افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلسلہ اغوا کاروں کی قید سے رہا ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزارت خارجہ نے اس کو گھناو¿نی حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افغان سفارت کاروں ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ افغان وزارت خارجہ پاکستان کی وزارت خارجہ سے اس معاملے پر معلومات لے رہی ہے۔ ہم پاکستانی حکومت سے جلد از جلد مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *