Indian-Origin Malaysian Man Executed In Singaporeتصویر سوشل میڈیا

سنگاپور: (اے یوایس) منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے کے بعد ہند نژاد ملیشیائی شہری ناگینتھران دھرم لنگم کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذہنی طور پر معذور 34 سالہ دھرملنگم کو 2009 میں سنگاپور میں 42.7 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سنگاپور کی ایک عدالت نے انہیں 2010 میں موت کی سزا سنائی تھی۔عدالت کے اس فیصلے پر متعدد عالمی رہنما¶ں کے بیانات سامنے آئے تھے۔

اقوام متحدہ، ملیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب اور برطانیہ کے ارب پتی رچرڈ برانسن سمیت دیگر افراد نے ذہنی طور پر معذور ہونے کے باوجود دھرملنگم کو یہ سزا دئے جانے کی مذمت کی۔اس سے قبل سنگاپور کی ایک عدالت نے دھرملنگم کی والدہ کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔رپورٹ میں سزائے موت مخالف گروپ ریپریو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھرملنگم کو پھانسی دینا انصاف میں کمی کے مترادف ہے۔

ریپریو کی ڈائریکٹر مایا فوا نے کہا، ”ذہنی طور پرمعذورشخص کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا کیونکہ اسےکھانے کے تین چمچ سے کم ڈائمورفین لے جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *