واشنگٹن: مشہور ٹائم میگزین نے پہلی بارکڈ آف دی ایئر2020 کا خطاب ، 15 سالہ ہندنژاد امریکی گیتانجلی را ؤکو دیا ہے۔ ٹائم میگزین میں جگہ بنانے والی وہ پہلی کڈز ہے۔
گیتانجلی نے کئی حیرت انگیز دریافتیں کیں۔ ٹائم میگزین نے پہلی بار کڈ آف دی ایئر 2020 کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ اس کے لئے تقریبا 5000 نام منتخب کیے گئے تھے ، جن میں گیتانجلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹائم میگزین کے لیے انٹرویو ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا اولی نے لیا۔
پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گیتانجلی نے کہا، اس کی زندگی میں کوئی ایسا اہم پل نہیں تھا وہ ہمیشہ دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا پسند کرتی تھی۔ انہوں نے کہا ، میرا ہر دن یہ مقصد ہوتا تھا کہ میں آج کس کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھوں۔
جب میں دوسری یا تیسری جماعت میں تھی تو میں نے سوچا تھاکہ سائنس کے ذریعہ معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ میں 10 سال کی تھی جب میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں کاربن نانوٹیوب سینسر ٹیکنالوجی پر تحقیق کرنا چاہتی ہوں۔گیتانجلی را ؤنے ایک ایسا سینسر تیار کیا ہے جو پانی میں سیسہ کی مقدار کا سیکنڈمیں پتہ لگاتا ہے۔
اس کا نام اس نے ٹیتھس دیا ہے۔ یہ آلہ ایک موبائل کی طرح لگتا ہے۔ اس کے ذریعہ تیار کردہ آلہ مارکیٹ میں موجود مہنگے آلات کے مقابلے کئی گنا سستا ہے۔اس کے علاوہ ، گیتانجلی نے سائبر بلنگ کے لئے ایک ایپ بنائی ہے۔
گیتانجلی کو اس تحقیق کے لئے 2019 میں فوربس میگزین نے 30اینڈ 30 انوویٹرز کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ گیتانجلی نے حال ہی میں امریکہ کا سب سے ٹاپ کا ینگ سائنسدان ایوارڈ بھی حاصل کیا۔