Indian Sikh pilgrims reach Pakistan through Wahga Borderتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات، جو اس سال19نومبر سے شروع ہونے والی ہیں، منانے کے لیے ہندوستان سے سکھ یاتریوں کا جتھہ واگہہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ اس سے قبل امرتسر میں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بتایا تھا کہ پاکستان نے گورونانک دیو جی کے یوم پیدائش پر 855 ہندوستانی سکھ یاتریوں کو گوردوارہ ننکانہ صاحب جانے کے لیے ویزے جاری کیے ہیں، لیکن اس نے 191 دیگر سکھ یاتریوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔کرتار پور راہداری کو ،جو کورونا وائرس کے باعث گذشتہ18ماہ سے بند تھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند نے ہزاروں سکھوں کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ۔اسی دوران پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ مجموعی طور پر دنیا بھر سے 8000 سے زائد سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

چودھری نے ٹویٹ کیا کہ بابا گورو نانک دیو جی کا یوم پیدائش منانے کے لیے دنیا بھر سے 8000 سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آرہے ہیں ہم گرووں اور صوفیوں کی سرزمین پر انہیں خوش آمدید۔ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا، پاکستان ہائی کمیشن نے بابا گرو نانک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر ہندوستانی سکھ یاتریوں کو تقریبا 3000 ویزے جاری کیے ہیں۔ ہندوستان نے ہزاروں سکھ یاتریوں کو باباگرونانک کے جنم دن سے متعلق تقربیات سے قبل پاکستان آنے کے لیے سرحد کھولنے کی اجازت دے دی۔کرتارپور راہداری ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا فری سرحدی گزرگاہ ہے اور وہاں سے گزر کر وہ پاکستان میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب آتے ہیں جہاں باباگرونانک 1539 میں انتقال کر گئے۔راہداری کو پہلی مرتبہ 2019 میں باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کھول دیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس کوروناوائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

ہندوستانی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کو باباگرونانک کے جنم دن کے موقع کی مناسبت ہونے والی تقریبات کے پیش نظر کرتارپور راہداری بدھ سے کھول دی جائےگی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ‘اہم فیصلے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور صاحب راہداریبدھ سے کھول دی جائے گی’۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کے حکومتی فیصلے سے ملک بھر میں مزید خوشیاں اور جشن ہوگا’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *