Indian student gets 10-year UAE Golden Visaتصویر سوشل میڈیا

دبئی: (اے یو ایس) متحدہ عرب امارات نے مملکت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہنر ، ٹیلنٹڈ اور قابل افراد کی گنتی بڑھانے کی خاطر خاطر گزشتہ سال گولڈن ویزا کا اجر ا شروع کیا تھا۔ اس کی بدولت ہی افراد کو اقامہ دائمہ ملتا ہے- انہیں اور ان کے اہل خانہ کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔اس ویزے کا د±نیا بھر میں بہت چرچا ہے، تاہم اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سی اہم شرائط پوری کرنا پڑتی ہیں۔اس وجہ سے اب تک دنیا بھرمیں سے چند ہزار افراد ہی یہ پانچ یا دس سالہ رہائشی ویزہ حاصل کر پائے ہیں۔ تاہم ہندوستان کی مسلم لڑکی نے امارات کا گولڈن اقامہ اپنی اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کی بناءپر حاصل کر لیا ہے۔

ہندوستانی ریاست کیرل کی طالبہ تسنیم اسلم کو ممتاز طالبات کے زمرے میں یہ دس سالہ ویزا دیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ 2031ءتک امارات میں قیام کر پائے گی۔اس شاندار کامیابی پر تسنیم نے کہا کہ گولڈن ویزا حاصل کرنا میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں اور اس کامیابی پر بے پناہ فخر محسوس کر رہی ہوں۔ اس کامیابی میں میرے گھر والوں کی مدد مجھ پر ان کا بڑا احسان ہے۔ تسنیم اسلم قرآن کریم کی حافظہ ہیں اور اسلامی فقہ ان کا کا خصوصی مضمون ہے۔ انہوں نے شارجہ کی القاسمیہ یونیورسٹی میں اسلامی علوم کے امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرتے ہوئے 72 ممالک کے ا سٹوڈنٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مسلسل چار سال تک وہ امتحانات میں 400 میں سے 395 نمبر حاصل کرتی رہیں۔ ان کا سارا تعلیمی کیریئر شاندار ہے۔ تسنیم کے والد نے بھی اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو شارجہ میں اپنا پبلشنگ سنٹر چلاتے ہیں۔ تسنیم بھی اس کاروبار میں ان کا ساتھ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک تجارتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاو¿نٹ بھی دیکھتی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قابل پہلی بار ایک بالی وڈ اداکار سنجے دت بھی امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سنجے دت بالی وڈ کے صف اول کے پہلے اداکار ہیں جنہوں نے یہ رہائشی ویزا حاصل کیا ہے۔

سنجے دت کو گولڈن ویزا کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل محمد احمد المری نے خود پیش کیا۔ یو اے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے کی اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔جس میں انہوں لکھا ہے ”میں امارات کا گولڈن ویزا جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل محمداحمد المری کی جانب سے حاصل کرنا اپنے لیے بہت اعزاز سمجھتا ہوں۔“ انہوں نے گولڈن ویزاکے حصول میں مدد فراہم کرنے پر فلائی دبئی کے حماد عبید اللہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اماراتی حکومت نے 2019ءمیں گولڈن ویزارہائشی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ جس کے باعث غیر ملکیوں کو یہاں رہائش اختیار کرنے، ملازمت اور کاروبار کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔ اس ویزاکے حاصل کرنے والوں کو کسی اماراتی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ گولڈن ویزا پانچ یا دس سال کی م±دت کے لیے جاری کیا جاتا ہے جس کی م±دت میں توسیع بھی کروائی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *