نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے چھوٹے کاروباروں کو کورونا وائرس بحران پر قابو پانے جس اقتصادی کا اعلان کیا ہے وہ پاکستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے برابر ہے۔ہندوستان کامالیاتی پیکیج 266 بلین امریکی ڈالر یا اس کی اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 10 فیصد ہے۔
عالمی بینک کے مطابق کورونا وائرس کے بحران کے بعد پاکستان کی جی ڈی پی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کا حجم کا تخمینہ 284 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔در حقیقت ، کوویڈ۔19 کے لئے ہندوستان کا معاشی ریلیف پیکیج ویتنام ، پرتگال ، یونان ، نیوزی لینڈ اور رومانیہ سے بڑا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اعلان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج ہندوستان میں دیا گیا اب تک کا سب سے بڑا پیکیج ہے۔
اقتصادی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ یہ تقریباًجی ڈی پی کا 10 فیصد ہے اور وزیر اعظم کا فعال طرز عمل اور عملی سوچ خود کفیلہندوستان کی تعمیر کرے گا۔
بلومبرگ،جو ایک مالی سافٹ ویئر، ڈیٹا اور میڈیا نجی کمپنی ہے ، کے مطابق ، جاپان کی مالی اعانت جی ڈی پی کے 20 فیصد سے زیادہ ہے ، جبکہ سنگاپور ، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا نے جی ڈی پی کا 10 فیصد یا اس سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔منگل کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کا اگلا اور چوتھامرحلہ ، جو 31مئی تک بڑھا دیا گیا کئی معاملات میں قطعاً مختلف ہو گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ریاستوں سے موصولہ مشوروں پر مبنی ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آ ئندہ دنوں میں ایک اعلان بھی کیا جائے گا۔”کورونا طویل عرصے تک زندگی کا حصہ بنا رہے گا۔ لیکن ہم اپنی زندگی کا محور کورونا وبا/بحران کو ہی بنائے نہیں رکھ سکتے ۔گذشتہ ماہ صنعت و زراعت کے شعبوں میں کچھ نرمی کے علاوہ ، اس ہفتے دفاتر کو ایک تہائی صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ ملک کے بڑے پیمانے پر ریل نیٹ ورک محدود خدمات کے ساتھ منگل کو دوبارہ شروع ہو گیا۔