Indonesia hands over G20 presidency to Indiaتصویر سوشل میڈیا

بالی:انڈونیشیا نے بدھ کو یہاں سالانہ جی20- سربراہی اجلاس کے اختتام پر جی- 20 کی صدارت ہندوستان کو سونپ دی ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گروپ کا عہدہ صدارت سنبھالتے ہوئے اسے ہر ہندوستانی شہری کے لیے باعث فخر قرار دیا ۔ انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو نے کانفرنس کی ایک مختصر مگر باوقار اختتامی تقریب میں مودی کو عہدہ صدارت قبول کرنے کی استدعا کی جسے مودی نے بسر و چشم قبول کرتے ہوئے اسے اپنے ، اپنے ملک اور پوری ہندوستانی قوم کے لیے فخر کی بات سے تعبیر کیا اور کہا کہ ہم ہر ملک کی کوششوں کے ساتھ مل کرجی20 سربراہی اجلاس کو عالمی فلاح و بہبود کے لیے ایک راہ عمل بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا کہ یہ ایک ایسی صدارت ہوگی جو جامع اور ترقی پذیر ممالک کی آواز ہو گی۔ اس سے پہلے، خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ ہندوستان نے جی20 کے ‘ نتیجہ خیز دستاویز کے مسودے میں تعمیری تعاون کیا ہے۔رکن ممالک کے مندوبین میں یوکرین کی جنگ پر اختلافات پائے گئے۔ یوکرین کے مغربی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ روس کی زبردست مذمت کی جائے جس کے باعث جی20 اعلامیہ کی حتمی دستاویز شاید فوری طور پر جاری نہ ہو سکے کیونکہ اس کے لیے تمام اراکین کی اتفاق رائے کی ضرورت تھی۔

اعلامیہ فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔ اگرچہ سربراہی اجلاس کی اصل کارروائی دوپہر کو ہی ختم ہو گئی تھی لیکن ہندوستان سمیت کچھ ممالک کے سربراہان نے دن کے آخر میں وقت کی دستیابی کے پیش نظر دو طرفہ بات چیت کا شیڈول بنایا تھا۔ واضح ہو کہجی20ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کناڈا، چین، فرانس۔ ، جرمنی، ہندوستان ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین سمیت 19 ممالک پر مشتمل ہے ۔ آئندہ چوٹی کانفرنس آئندہ سال 9-10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *