Indonesia plane crash – Mum’s heartbreaking last post before she boarded doomed Boeing 737 with childrenتصویر سوشل میڈیا

جکارتہ:(اے یوایس) انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونےوالےبوئنگ 737 طیارے میں ایک آخری وقت میں سوار ہونے والی انڈونیشین خاتون اور بچوں کی تصویر اور دلخراش پوسٹ منظر عام پر آگئی ہے۔بدقسمت طیارے میں رتھی وندانیا نامی خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر بچوں کے ساتھ اپنی آخری تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی جس میں سب بہت خوش نظر آرہے تھے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رتھی نے انڈونیشین زبان میں اپنے اہل خانہ کو ‘خدا حافظ’ کہا اور بتایا تھا کہ ‘ہم اپنے گھر جارہے ہیں۔’رتھی کے بھائی عرفان سیا کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے کوشش کی تھی کہ بہن اور بھانجے دوسری فلائٹ سے جائیں مگر آخری وقت میں رتھی نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اسی جہاز کے ٹکٹ لے کر گھر روانہ ہوئی۔

‘عرفان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے لیے رتھی کا پیغام دلخراش ہے، جس کو ہم جب بھی پڑھتے ہیں، رونے لگتے ہیں۔’واضح رہے کہ ایک روز قبل انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 10 بچوں سمیت 50 مسافروں اور 12 کریﺅ ممبران کو لے جانے والا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔

انڈونیشیا ایوی ایشن کے مطابق سریوجایا ایئرفلائٹ 182 کے طیارے کا 10 ہزار فٹ کی بلندی پر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا اور پھر یہ ریڈار سے بھی غائب ہوگیا تھا۔ایوی ایشن کے مطابق طیارہ جس وقت لاپتہ ہوا وہ جاوا سمندر کے اوپر تھا۔ بعد ازاں وہاں موجود ماہی گیروں نے ملبہ دیکھا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *