واشنگٹن: ( اے یو ایس ) امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے ‘سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول’ (سی ڈی سی) نے تجویز کیا ہے کہ ملک کے مخصوص حصوں میں جن لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی ہیں ان کو بھی اس وقت ماسک پہننے کی ضرورت ہے جب وہ بند کمروں میں موجود ہوں۔ایک اور فیصلہ واپس لیتے ہوئے سی ڈی سی نے اساتذہ، طلبہ اور اسٹاف کے لیے بھی تجویز کیا ہے کہ وہ اسکولوں کے اندر ماسک پہنیں بھلے انہوں نے ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔سی ڈی سی نے کہا ہے کہ اِن ڈور ماسک پہننے کی تجویز ملک کے مختلف حصوں میں ویکسین لگوانے کی کم شرح کے پیشِ نظر دی گئی ہے۔کرونا کیسز میں اضافے کا سبب وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی قسم ’ڈیلٹا‘ ہے۔ ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے افراد بھی ڈیلٹا ویرینٹ کی زد میں آئے ہیں گو کہ ا±ن میں بیماری کی شدت کم تھی۔