Infant among 3 killed in Dehradun house collapseتصویر سوشل میڈیا

دہرا دون:(اے یو ایس)اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں اتوار سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کی صبح ایک مکان منہدم ہونے سے ایک شیر خوار سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مکان گرنے کی اطلاع ملتے ہی بچاو¿ عملہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے تین لاشیں نکالی گئیں۔ علاقائی ایم ایل اے اور کابینہ وزیر گنیش جوشی، ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی ایم) دونوں موقع پر موجود ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، فائنانس۔

ریونیو (اے ڈی ایم ایف آر) کرشن کمار مشرا نے بتایا کہ پیر کی صبح دنیش کا مکان راج پور علاقے کے کاٹھ بنگلہ بستی میں مسوری روڈ پر شدید بارش کے سبب اچانک گر گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی 22 سالہ بیوی، دنیش کی بہن لکشمی (28) اور دنیش کا نوزائیدہ بچہ جو 10روز پہلے ہی تولد ہوا تھا۔ ملبے میں دب گئے۔

ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو ملبے سے نکالا۔ انہوں نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔دوسری جانب مقامی ایم ایل اے اور وزیر زراعت گنیش جوشی، ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی ایم) سونیکا وغیرہ بھی واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران سائی مندر کے قریب درخت گرنے والے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے ٹیم کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *