کابل: بغلان صوبہ کے سرکاری اہلکاروں کے مطابق طالبان انتہاپسندوں نے شمالی بغلان میں ایک پولس اڈے پردھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے کم ا زکم11پولس افسروں کو ہلاک کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پولس کے ہی کسی اہلکار نے اس کارروائی میں طالبان کی مدد کی ہے۔رپورٹوں کے مطابق طالبان باغیوں نے پہلے تو پولس اڈے کے قریب واقع ایک پولس چوکی پر حملہ کیا اور اس کے بعد بڑے آرام سے کمپاؤنڈ کے اندر گھس گئے ۔

قیاس کیا جاتا ہے کہ ان کی اڈے کے اندر تک رسائی کے لیے پولس فورس کے اندر سے ہی کسی کالی بھیڑ نے طالبان کی مدد کی ہو گی۔

صوبہ بغلان کےایک رکن کونسل محبوب اللہ غفاری نے جائے حملہ کی مکمل تفصیل بتائی ۔یہ وحشیانہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب تشدد میں کمی یا جنگ بندی کے لیے امریکی نمائندے اور طالبان قیادت کے درمیان دوحہ قطر میں مذاکرات چل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *