International criminal court calls all the countries to help in arresting Libya presidential candidate Saif al Islamتصویر سوشل میڈیا

طرابلس:(اے یو ایس )عالمی فوجداری عدالت نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا میں صدارتی امیدوار سیف الاسلام قذافی کی گرفتاری کے لیے عدالت کے ساتھ تعاون کریں۔ اس لیے کہ سیف الاسلام ابھی تک عالمی عدالت کو مطلوب ہیں۔اتوار کے روز عالمی فوجداری عدالت نے کہا کہ لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011 میں اپنے والد کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کو کچلنے کی کوشش میں “انسانیت کے خلاف جرائم” کا ارتکاب کیا۔

عدالت نے باور کرایا کہ سیف الاسلام کے خلاف جاری گرفتاری کا وارنٹ اب بھی نافذ العمل ہے اور اس کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی۔اضح رہے کہ سیف الاسلام قذافی کے منظر عام پر آنے اور کرسی صدارت کی دوڑ میں ان کی بطور امیدوار نامزدگی سے لیبیا کے سیاسی حلقوں میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ فروری 2011ئ کے انقلاب میں شامل سیاسی قوتوں نے مستقبل میں معمر قذافی کے بیٹے کے پاس کسی بھی حکومتی منصب ہونے کی مخالفت کر دی ہے۔ ان قوتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ اور اس کے اجرا کو روکنے کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *