Iran a reliable neighbor for Afghanistan: Officialتصویر سوشل میڈیا

تہران: مجلس شوریٰ ایران کے سربراہ کے معاون خصوصی اور ایرانی پارلیمنٹ سے وابستہ بین الاقوامی امور کمیٹی کے ڈائریکٹرجنرل حسین امیر عبدالیہان نے کہا ہے کہ ایران بارہا یہ ثابت کرچکا ہے کہ وہ افغانستان کا دوست، بھائی اور قابل اعتماد پڑوسی ہے۔

عبد الیہان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ تہران میں دو اہم وفود کے درمیان تبادلہ خیال اور غیر ملکی مداخلت، تشدد اور جنگ خارج کرنے اور پورے افغانستان میں پائیدار سلامتی ،امن و استحکام اور سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے پر دونوں کا اصرار قابل تعریف و تحسین ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے متعدد مواقع پر یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ افغانستان کامخلص دوست ،بھائی اور بھروسہ کے قابل ہمسایہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *