Iran allows IAEA to replace damaged cameras at Karaj siteتصویر سوشل میڈیا

تہران: بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے( آئی اے ای اے) اور ایران کے درمیان طے پائے گئے ایک معاہدے کے تحت جوہری ادارہ ایران کے کرج میں واقع ایٹمی کمپلکس پر نئے نگرانی کیمرے نصب کرے گا۔ یہ معاہدہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل ماریانو گروسی ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا۔ اشاعت کے لیے جاری آئی اے ای اے کے ایک بیان کے مطابق آئندہ چند روز کے دوان نصب کیے جانے والے نئے کیمرے ان کیمروں کی جگہ لگائے جائیں گے جو اس سال کے اوائل میں کرج سینٹری فیوجی پرزے تیار کرنے والی ورکشاپ سے ہٹائے گئے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان غلط فہمی کو دور کرنا ہے۔ایران نے پہلے ہی سے کرج میں واقع تسا کمپلیکس کیخلاف تخریب کارانہ کارروائی میں ناکارہ ہو جا نے والے کیمروں کی تبدیلی کے لیے آئی اے ای اے کی درخواست کے جواب میں، واضح طور پر کہا تھا کہ ذمہ دار سروسز کو اس وقت تک کیمروں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ذمہ دار ادارے مذکورہ کیمروں کا تکنیکی اور حفاظتی معائنہ کر کے مطمئن نہیں ہو جاتے ۔

نور نیوز کے مطابق اسلامی مشاورتی اسمبلی کے قانون قانون کے مطابق ان نئے کیمروں سے ریکارڈ کی گئی تصاویر ایجنسی کو پچھلے کیمروں کی تصاویر کی طرح فراہم نہیں کی جائیں گی اور ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کی طرف سے تحفظ جاری رہے گا۔قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الیہان نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آئی اے ای خوشدلی کے ساتھ اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے کہ ایران کے پر امن جوہری توانائی پروگرام کے بارے میں جو تشیشات لاحق ہیں وہ دور ہو سکیں اور ایجنسی کے ساتھ مزید تعاون کی راہیں ہموار ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *