Iran boosts navy with missiles, drones as US offers guards for Gulf commercial shipsتصویر سوشل میڈیا

تہران:ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایران نے خلیج کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کے لیے پہرے دار مہیا کرنے کی امریکی پیشکش کے پیش نظراپنے پاسداران انقلاب کی بحریہ کو ڈرونز اور 1,000 کلومیٹر (600 میل) دور تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کر دیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی صلاحیتوں میں شامل کیے جانے والے دیگر سسٹمز اور آلات میں ڈرونز اور 300 سے 1000 کلومیٹر تک مار کرنے والے کئی سو کروز اور بیلسٹک میزائل شامل ہیں ۔

ایران کے ذریعہ جہازوں اور کشتیوں کی ضبطی اور ہراسانی کے بعد امریکہ نے اس ہفتہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی خطے میں تجارتی بحری جہازوں پر مسلح جہاز رانوں اور بحری فوجیوں کو تعینات کر سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ اس نے کہا تھا کہ وہ آبی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے اضافی ایف 35 اور ایف16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ایک جنگی جہاز بھی مشرق وسطی بھیجے گا۔

واضح ہو کہ دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے لے جایا جاتا ہے۔ ایران جہازو کی ضبطی کے بعد عام طور پر کہتا ہے کہ حراست میں لیے گئے جہازوں نے جہاز رانی کی خلاف ورزی کی ہے ان میں سے کچھ کو تب رہا کیا گیا جب بیرونی ممالک نے ضبط کیے گئے ایرانی بحری جہازوں کو چھوڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *