Iran condemn Israel for gross violations of the rights of children in the Middle Eastتصویر سوشل میڈیا

تہران: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تاخت روانچی نے مشرق وسطیٰ میں حقوق اطفال کی نہایت منظم اور وسیع پیمانے پر پامالی پر صیہونی حکومت کی مذمت کی اور اسرائیل کی بربریت کو نسل کشی کے کھلے ارادوں،جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سے تعبیر کیا۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ” فرزندان اور مسلح تصادم‘ کے عنوان سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روانچی نے بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور ضوابط کی بنیادی خلاف ورزی پر اسرائیلی عہدیداروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اسرائیل کے ذریعہ مشرق وسطیٰ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی کارروائیوں کو مفصل طور پر بیان کرنے کے بعد آخر میں کہا کہ مسلح جنگ میں بچوں کا تحفظ ہمارے مستقبل کے معاشرے اور سماج کا تحفظ ہے۔

یہ ایک نہایت مقدس انسانی فریضہ ہے اور ہمیں اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور ان کے تحفظ کے لیے ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں اور جو کچھ بھی ہمارے اختیار میں ہے کریں اور انہیں جنگ اور مسلح ٹکراو¿ کے زہر سے بچائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *