Iran: European countries must be serious in Vienna talksتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعیدخطیب زادہ نے تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سنجیدہ، غیر جانبدارانہ اور دیانتدار شراکت داروں جیسا برتاؤ کریں۔اور ویانا مذاکرات میں سنجیدگر کا مظاہرہ کریں۔

خطیب زادہ نے ٹوئیٹ کیا کہ مشترکہ جامع منصوبہ عمل کے حوالے سے کوئی بھی ایسا بیان امریکہ کا قابل مواخذہ کارروائی کا ذکر نہ کیا جائے صرف نہایت درجہ نظر انداز کیے جانے کا پیغام دے گا۔اگر یہ تین یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ انہیں دیانتدار اور ایماندار شراکت دار کے طور پر سنجیدگی سے لیا جائے تو انہیں انصاف سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

خطیب زا دہ نے بدھ کے روز پریس ٹی وی کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے لیے جامع مشترکہ منصوبہ عمل اس وقت کھوکھلا ثابت ہوا جب اس سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور کئی مسائل پر اختلافات کم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا تفصیل میں جانے کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں یہ پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ دونوں فریق جلد ہی کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور کئی مسائل پر اختلافات میں کمی آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *