ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق معلومات کو دوسرے ملک کو فروخت کرنے کے جرم میں ایرو اسپیس محکمہ کے ایک سابق ملازم رضا اصغری کو پھانسی دینے کے ایک ہفتہ بعد ایران نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ٹھکانوں سے متعلق امریکہ اور اسرائیل کو معلومات بہم پہنچانے کے مجرم قرار دیے گئے محمود موسوی ماجد کو بھی دو شنبہ کی صبح پھانسی دے دی۔
قبل ازیں ملک کی عدلیہ نے جون میں کہا تھا کہ ماجد امریکہ کی خفیہ اجنسی سی آئی اے اور اسرائیل کی سراغرساں ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔اور اس نے پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس اور اس کی فوجی مہمات سے متعلق ، جس کی کمان جنرل قاسم سلیمانی نے سنبھالی ہوئی تھی،خفیہ معلوا[مات سی آئی اے اور موساد کو پہنچائی تھیں۔
جنرل سلیمانی امسال جنوری میں عراق کے دارالخلفہ بغداد میں امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔اس حملہ میں عراق میں عراق کی حمایت یافتہ ملیشیا الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس اور پانچ دیگر عہدیداران بھی ہلاک ہوئے تھے۔
جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے عراق میں امریکی فوجوں کو نشانہ بنا کر میزائل حملہ کیا تھا ۔اسی شب پاسداران انقلاب نے غلطی سے تہران میں یوکرین کا یک طیارہ مار گرایا تھا جس میں176مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔بعد ازاں ایران نے اس کا اعتراف کر لیا تھا کہ اس نے غلطی سے یوکرین طیارہ مار گرایا۔