Iran expresses displeasure over US support for Mahsa Amini stir, calls protesters `rioters`تصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس ) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو غیرملکی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو’فسادی ٹولہ‘ قرار دیا اور کہا کہ شرپسند عناصر امریکا کی آشیرباد سے ایران میں نظام زندگی تباہ کرنے کے لیے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنا بند کریں۔

نیم سرکاری ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ فسادیوں کو امریکی حمایت امریکہ کے سفارتی موقف سے متصادم ہے۔جب کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج تمام لوگوں کا حق ہے۔ انہوں نے گزشتہ10 دنوں کے دوران سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کو فسادی قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان فسادیوں کی حمایت میں امریکا کی شمولیت اور ملک کے اندرونی استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے ان کے منصوبے پر عمل درآمد میں ان کی حمایت جوہری معاہدے تک پہنچنے اور استحکام قائم کرنے کی ضرورت کے حوالے سے امریکہ کے سفارتی پیغامات سے واضح طور پر متصادم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دس روز قبل ایران میں مذہبی اصولوں پرعمل درآمد کرانے کی ذمہ دار پولیس نے ایک بائیس سالہ لڑکی مہسا امینی کو حجاب کے قوانین کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا تھا۔ امینی پرمبینہ طور پرتشدد کیا جس کے نتیجے میں پولیس کی حراست میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ملک گیر اور پھر عالمی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔امینی کے مبینہ قتل کے بعد ایران میں عوامی سطح پر حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *