Iran FM congrats holy month of Ramadan to Muslim counterpartsتصویر سوشل میڈیا

تہران:ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو الگ الگ پیغامات میں رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ۔امیرعبداللہیان نے اپنے پیغامات میں کہا کہ یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے نہایت محترم اور عظیم ترین آفاقی کتاب قرآن کو حضرت جبرئیل کے توسط سے وحی کے ذریعہ پیغمبر اسلام محمد ﷺ پر اتارا تھا ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم ممالک دوستانہ تعلقات کو گہرا کرنے اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اس مقدس مہینے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے۔

دو ملکوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مسلم حکومتوں اور ممالک کو صحت ،تندرستی، خوشحالی ، امن اور کامیابی کی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور انہیں مزید مستحکم کرنے سے عالم اسلام میں پائیدار امن ، استحکام سلامتی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *