تہران: ایران نے جمعہ کے روز وس اور چین کے ساتھ بحری مشقیں شروع کر دیں۔ ان دونوں ملکوں کے ساتھ ہونے والی یہ پہلی بحری مشقیں بحر ہند میں ہو رہی ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادے کے حوالے سے کہا کہ چار روزہ مشقیں خلیج عمان میں جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چاہ بہار اور پاکستان کی سرحد سے قریب سے شروع ہوئی ہیں۔ان مشقوں کا مقصد علاقائی سمندری راستوں کا دفاع مضبوط کرنا ہے۔

جمعرات کے روز چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو قیان نے کہا کہ یہ مشق ان تینوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تبادلے و تعاون کو گہرائی بخشے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی بحریہ کا تباہ کن میزائل ”شیننگ“ اس مشق میں حصہ لے رہاہے۔ایران غیر معمولی امریکی پابندیوں کی چھاؤں میں چین اور روس کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینا چاہ رہا ہے۔

ادھر حالیہ برسوںمیں روسی اور چینی بحریہ کے نمائندوں کی ایران بہت زیادہ آمد و رفت رہی ہے۔

ایرانی ٹی وی نے یہبھی کہا کہ یہ بحریہ مشقیں اس امر کی غمازی کرتی ہیں کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان2015کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کے باوجود ایران تنہا نہیں پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *