Iran nuclear chief says IAEA officials to visit Tehran soonتصویر سوشل میڈیا

ویانا:(اے یو ایس ) ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے)کے حکام آیندہ دنوں میں ایران کادورہ کریں گے۔یہ بات بدھ کے روز ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمداسلامی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہاکہ ایران میں غیراعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرّات پر تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انھوں نے اس امیدکا اظہارکیا ہے کہ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے حکام کے تہران کے دورے سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ 2018 میں 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔انھوں نے ایران پرپابندیاں عائد کردی تھیں۔اس کے ردعمل میں ایران نے یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو تیز کردیا تھا۔ایران کی یہ مشتبہ سرگرمیاں2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے وسیع ترمذاکرات میں کسی مثبت پیش رفت کی راہ میں رکاوٹ بن چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *