Iran President warns against creation of rift among Muslims by hypocritesتصویر سوشل میڈیا

تہران، ارنا – ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ استعمارپسندوں اور منافقین کو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔صدر رئیسی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات مشہد شہر میں پیر کے روز ہونے والے ہلاکت خیز حادثے کے ردعمل میں کہی۔

رئیسی نے کہا کہ جن لوگوں نے اس دشمنی کا مظاہرہ کیا وہ تکفیری تحریک سے وابستہ تھے اور استعمار پسندوں اور منافقین کو اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ مسلمانوں اور ہمارے ملک کے لوگوں کے درمیان منافرت کا بیج بوئیں۔قبل ازیں، رئیسی نے ایک پیغام میں شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی، جس میں حجت الاسلام اسلانی کی شہادت ہوئی، اور وزارت انٹیلی جنس کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کے تمام مرتکب افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مقدس میں ایک غیر ملکی شہری نے تین ایرانی شیعہ علماپر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے بدھ کے روز حملہ آور کو فوری، فیصلہ کن سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ عوامی مطالبہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *