Iran provides drones and missiles to Russia ; says Ukranian foreign ministerتصویر سوشل میڈیا

قیف:(اے یو ایس ) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔کولیبا نے کہا کہ روس نے متعدد دیہاتوں کو میزائلوں اورڈرونز سے نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران روس کو ڈرون فراہم نہ کرے۔انہوں نے زور دیا کہ یوکرین روس کی حمایت کی وجہ سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کر دے گا، ایران روس کے ساتھ جنگ میں فوجی تعاون کر کے ایک بڑی غلطی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے زیر استعمال ڈرون ایرانی ساخت کے ہیں نیز ہمارے پاس ایسی ٹھوس اطلاعات ہیں جو اس امر کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایران نے روس کو میزائل بھی فراہم کیے ہیں۔مزید برآں یوکرین کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے قیدیوں کے تبادلے اور انسانی امداد میں اہم کردار ادا کیا ہم سعودی عرب کے اس کردار کو سراہتے ہیں۔کولیبا نے کہا ہمیں امید ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت یوکرین کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ روس یوکرین کی علاقوں سے دستبردار ہو کر امن مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کرے۔ اس حال میں روس ہمارے خلاف جنگ کر رہا، اس کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ماسکو کی جانب سے بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی اناج برآمد کرنے کے معاہدے کی معطلی کے بارے میں کولیبا نے کہا کہ روس کو اناج کے معاہدے سے دستبردار ہو کر لوگوں کو بھوک سے مرنے کا کھیل بند کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *