Iran ready to help regional countries produce recon droneتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کی مسلح افواج کے ایک سینیئر ترجمان نے کہا ہے کہ خطہ میں جاسوس ڈرون سازی میں ایران کو کما حقہ بالا دستی حاصل ہے ۔ جس سے ایران کے لیے اپنی ضرورتوں کی تکمیل اور جاسوس ڈرونز تیار کرنے میں علاقائی ممالک سے تعاون ممکن ہو گیا ہے۔

بریگیڈیر جنرل ابوالفضل شیکارچی نے یہ تبصرہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نیوز نیٹ ورک آئی آر آئی این این کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کے اس ہفتہ کے اوائل میں دورہ تاجکستان کا حوالہ دیا۔شیکارچی نے کہا کہ جنرل باقری کا یہ دورہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایران کی سلامتی و دفاعی سفارت کاری کے تحت کیا گیا ہے۔

جنرل باقری کے دورہ تاجکستان کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی احاطہ کیا گیا۔انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس ضمن میں فریقین کے درمیان ایک عمدہ معاہدہ ہوا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ مغرب اور وسطی ایشیا میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *