تہران:ایران نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ کوروناوائرس سے ایک ہی روز میں مزید 75افراد ہلاک ہو گئے ۔

ہلاکتوں کے ان تازہ واقعات سے اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 429ہوگئی جبکہ10ہزار سے زائد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

جمعرات کو 75افراد کی ہلاکت گذشتہ ماہ اسلامی جمہوریہ ایران میں داخل ہونے والے اس مرض سے ہونے والی پہلی موت کے بعدایک روز میں ہلاک ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران 1075افراد کو کوویڈ 19-(COVID-19 )تشخیص ہوا ہے جس سے اس جرثومہ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہزار75ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کچھ روز کے دوران75افراد اسپتالوں میں داخل کیے گئے تھے اور جمعرات کو وہ تمام75افراد اس دارفانی سے کوچ کر گئے جس سے ملک میں اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر429ہو گئی۔

چین کے بعد ،جو کہ کوروناوائرس کا مرکز ہے، ایران اس مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں ملکوں میں سے ایک ہے۔ایران نے 19فروری کو اس مرض میں مبتلا ہو کر قم میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا جو ایران میں کوروناوائرس سے ہونے والی پہلی موت تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *