تہران:ایران نے امریکہ کا یہ دعویٰ خارج کر دیا کہ وہ روس کے ڈرون سازی پلانٹ کو مواد فراہم کر رہا ہے۔اس ضمن میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے کہ ایران روس کو ڈرون بنانے کے پلانٹ کی تعمیر میں مدد کے لیے مواد بھیج رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان کے مطابق کنعانی نے وائٹ ہاو¿س کے اس الزام کے بعد کہ ایران نے گذشتہ ماہ یوکرین میں جنگ کے لیے روس کو مسلح ڈرونز فراہم کیے تھے اپنی ہفت روزہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران ایسے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتا ہے۔
کنانی نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون روس یوکرین جنگ شروع ہونے سے پہلے سے ہی جاری ہے۔ واضح ہو کہ جمعہ کے روز ایک بیان میں، وائٹ ہاو¿س کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ مئی تک روس کو سیکڑوں یک طرفہ حملہ UAVs (بغیر پائلٹ کے ڈرونز) نیز یو اے وی تیار کرنے کا مواد پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ روس نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے ایرانی ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس ایران کے کامیکاز ڈرون کے عوض ایران کو غیر معمولی دفاعی تعاون بشمول میزائل، الیکٹرانکس، اور فضائی دفاع کی پیشکش کر رہا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 