تہران:ایران میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور 117افراد کی ہلاکت سے موذی مرض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2ہزار 757ہو گئی ۔

محکمہ صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے ایک پریس کانفرنس میںن تازہ اموات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران مزید3ہزار186کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس سے مصدقہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 41ہزار495ہو گئی۔لیکن خوشی قسمتی سے ان میں سے 13ہزار911مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جہان پور نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے 3ہزار467مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ا یران نے اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اسکول و یونیورسٹیاں بند کرنے سے لے کر ثقافتی و مذہبی اجتماعات منسوخ اور ان پر پابندی لگانے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔

خطرناک کوروناوائرس گذشتہ کئی مہینوں سے دنیا بھر میں تہلکہ مچائے ہے اور بین الاقوامی برادری اس عالمی وبا سے دنیا بھر کر درپیش خطرات سے بچانے کے لیے مشترکہ مہم چلارہی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان سے پھوٹ پڑنے والے اس مرض نے وباکی شکل اختیار کر کے تقریباً200ملکوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *