تہران: ایران کی جوہری تونائی ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں ایک جوہری کمپلیکس میں ہوئے حادثہ سے یورینیم افزودہ کرنے میں استعمال کئے جانے والے سینٹر فیوجز کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
یہ حادثہ جمعرات کو وسطی ایران کے نتانز کمپلیکس میں ایک زیر تعمیر ویر ہاؤس میں ہوا تھا لیکن اس سے نہ توکوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی تابکاری آلودگی پھیلی۔
سیکورٹی اہلکاروں نے اسے ایک حادثہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے حادثہ کا سبب معلوم کر لیا ہے لیکن اس سبب کی تفصیل نہیں بتائی۔
ایرانی ایٹمی انرکہ آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کو اتوار کے روز شائع ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی اتلاف نہیں ہو الیکن مالی سطح پر زبردست نقصان ہوا ہے۔لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ حادثہ جدید سینٹر فیجز کی پیداوار اور اس کی جدت کاری کی رفتار سست کر سکتا ہے۔
نتانز ایران کے اصل یورینیم افزودگی پلانٹس میں سے ایک ہے۔ کمال وندی نے کہا کہ خدا نے چاہا تو جہد مسلسل سے ہم اس سست رفتاری کا نعم البدل تلاش کر لیں گے تاکہ دوبارہ تعمیر کیے جانے والے پلانٹ کی صلاحیت پہلے سے زیادہ ہو جائے۔
ایران نے ایک معاہدے کے تحت نتانز میں اس قسم کی سرگرمیاں بند کرنے پر اتفاق کرنے کے باجود گذشتہ ستمبر میں یہاں یورینیم افزودہ کرنا شروع کر دیا تھا۔