Iran sends over 30 humanitarian cargos to Afghanistan in recent monthsتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب ماجد تخت روانچی نے یہاں اعلان کیا کہ ان کے ملک نے گذشتہ چند ماہ کے دوران انسانی امداد کی30کھیپ افغانستان روانہ کی ہیں۔ روانچی نے افغانستان میں انسانی امداد کے لیے حمایت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے جمعرات کو نیو یارک میں منعقد افغانستان کانفرنس 2022میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران فغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔اپنے بیانیے میں ایلچی نے مزید کہا کہ افغان عوام کو بین الاقوامی
برادری کی جانب سے فراہم کرد ہ مالی امداد موجودہ دشوار کن صورت حال سے نکلنے کے لیے افغانستان کی بہت معاون ثابت ہو گی۔

روانچی نے کہا کہ افغان عوام کو گذشتہ چالیس سال سے جس آزمائش سے گذرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے جو پریشانیاں جھیلی ہیں اس سے انہیں نکالنے میں افغانستان کی مدد کرنے کے لیے ایران نے کوئی دقیقہ فو گذاشت نہیں کیے رکھا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاکھوں پناہ گزینوں کی ، جنہیں بدقسمتی سے گذشتہ 40سال کے دوران برائے نام بین الاقوامی امداد موصول ہوئی ہے، میزبانی کر رہے ہیں۔سفیر ایران برائے اقوام امتحدہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے منجمد اثاثہ جات اور رقم کو ضبط کر لینا غیر قانونی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *