Iran to further expand ties with India, says Iranian FMتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اگلے ہفتے ہندوستان کے دورے سے قبل کہا ہے کہ تہران ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو بڑھانا جاری رکھے گا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر مسٹر عبداللہیان نے وزیر خارجہ ایس۔

جے شنکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا” میرے ساتھی ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور حکومت ہند اور ملک کے شہریوں کو یوم جمہوریہ مبارک“ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تمام تعلقات کو وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اس پر ڈاکٹر جے شنکر نے جواب دیا، ہم آپ کی نیک خواہشات کا خیرمقدم کرتے ہیں اورآپ کی آمد کے منتظر ہیں۔اس سے قبل پیر کو مسٹر عبداللہیان نے ایران اور پڑوسی ممالک سے متعلق کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ دو طرفہ بات چیت کے لیے اگلے ہفتے ہندوستان اور سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *