Iran top nuclear negotiator, EU's Mora hold talks in Tehranتصویر سوشل میڈیا

تہران:ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار علی باقری کنی اور یورپی یونین کے بیرونی امور کے نائب سکریٹری جنرل انریک مورا کے درمیان کافی دیر تک ملاقات رہی جس میں ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کے علاوہ دیگر اہم امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال ہوا۔اس ملاقات میں ویانا میں پابندیاں ہٹانے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ باقی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار نے ویانا میں ہونے والے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی سنجیدگی اور عزم کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر امریکی فریق حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے تو معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

اس ملاقات میں مورا نے بھی معاہدے میں شریک دیگر فریقین کے ساتھ اپنی تازہ ترین مشاورت کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ڈاکٹر باقری اور اینریک مورا آنے والے دنوں میں رابطہ اور مشاورت جاری رکھیں گے۔قابل ذکر ہے کہ اینرک مورا ہفتہ کی رات میں ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات کار علی باقری سے ملاقات کے لیے تہران پہنچے اور پھر امریکہ پرواز کر گئے جہاں وہ ایران کا نقطہ نظر پیش کر یں گے تاکہ امریکہ ایران کے نکات اور مطالبات کے بعد اپنا سیاسی فیصلہ اپنائے۔

واضح ہو کہ چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالنہیان اس بات پر زور دیا کہ جب امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے گا تو ویانا میں ایک عمدہ اور پائیدار معاہدہ جسے سب کی حمایت حاصل ہو گی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *