Iran, Türkiye call for strengthening legal, judicial cooperationتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران اور ترکی نےقانون و نصاف کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو استحکام بخشنے پر زور دیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز دارالحکومت تہران میں ہونے والی ایک ملاقات میں ایران کے وزیر انصاف امیر حسین رحیمی اور ایران میں ترکی کے سفیر کیرلانزک حسابی نے بھی قانونی اور عدالتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ کمیٹی کو فعال کرنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط اور بھائی چارے اور دوستی پر مبنی ہیں نیز ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات میں وسعت ہمیشہ سے ایران کے ایجنڈے میں رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر عملدرآوری اور دوطرفہ تجارتی تعاون اور تعلقات کے فروغ کے لیے راہ ہموارہے۔

ترک سفیر نے ہر دو ممالک کے مابین دور قدیم سے چلے آرہے دوستانہ تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کیا۔کیرلانزک نے مزید کہا کہ دوطرفہ قانونی اور عدالتی تعلقات کی توسیع کے ساتھ ترکی اور ایران کے درمیان خاص طور پر قیدیوں کے تبادلے کے شعبے میں زیادہ تعاون دیکھنے کو ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *