Iran urges UN to raise awareness of negative impacts of sanctionsتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے ماجد تاخت روانچی نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے دباؤ اور اس کی عائد کردہ پابندیوں کے ایرانی عوام پر مرتب منفی اثرات سے دنیا کو واقف کرنے اور اس ضمن میں بیداری لانے کی کوششیں جاری رکھے۔

بدھ کے روز نیو یارک میں کمیٹی برائے اطلاعات کے 43ویں اجلاس کے موقع پر ایک بیان کے ذریعہ روانچی نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ وسائل پر پابندیاں بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس بابت ہم متعلقہ محکمے کو تلقین کرتے ہیں کہ وہ یکطرفہ سفاکانہ اقدامات سے متاثرہ ممالک اور ان کی شہری آبادی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر بیداری لانے اور دنیا کو مطلع کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے۔نمائندے نے یہاں تک کہا کہ ان اقدامات نے ہدف بنائے گئے ممالک کی معاشی ترقی کو بری طرح خطرے سے دوچار کر دیا اور بنیادی طبی ادویات و ضرورتوں تک بآسانی رسائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *